بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کے باعث اہم امور زیر التوا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں تاخیر اہم امور زیر التواءرہنے لگے ۔بلوچستان میں ایک ماہ سے زائد ہونے کو تاہم صوبائی کابینہ کی تشکیل نہ ہوسکی جس کی وجہ سے اہم امور التوا ہونے لگے جس کے مطابق بلوچستان کابینہ کی تشکیل نہ پانے سے صوبے میں متعدد معاملات زیر التوا ہیں جن میں خاص کر محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری ،صوبے کی تین جامعات میں وائس چانسلرزکی تعیناتی اور کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نئی قانون سازی کی منظوری سمیت مختلف وزارتوں کے امور شامل ہیں۔