کیاخیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کور کمانڈر ہاؤس پشاور میں ہوا تھا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کیا خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کور کمانڈر ہائوس پشاور میں ہوا تھا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔ کیا صوبائی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پوری کابینہ کو کورکمانڈر ہاؤس میں افطار پارٹی کیلئے وہاں مدعو کیا گیا تھا ؟گزشتہ 3روز سے اس حوالے سے متضاد اطلاعات گردش کرتی ہوئی سوشل میڈیا تک پہنچنے کے بعد بعض نجی ٹی وی چینلز پر بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کسی ترجمان نے ابھی تک اس بارے میں کوئی واضح تردید نہیں کی تاہم پی ٹی آئی کے بعض راہنما اپنا نام بتائے بغیر یہ دفاعی مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ اگر کابینہ کا اجلاس واقعی کورکمانڈر ہاؤس میں ہوا ہے تو اس کی وجہ دہشت گردی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات ہوسکتے ہیں۔
دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر زاہد خان نے اس حوالے سے جاری بیان میں تحریک انصاف کی حکومت سے باضابطہ وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔