خلیل الرحمان کے خیالات کیوجہ سے اُن کے ڈرامے میں کام نہیں کروں گی، مریم نفیس


لاہور(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس جبار نے خلیل الرحمان قمر کا لکھا ہوا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس جبار نے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان احمد علی بٹ کے سوال پر جواب دیا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کا پلے نہیں کریں گی۔
میزبان نے اداکارہ سے وجہ دریافت کی تو مریم نفیس نے جواب دیا کہ مجھے خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے سے نہیں بلکہ اُن کے خیالات اور کچھ بیانات سے اختلاف ہے۔
اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خلیل الرحمان قمر کی شخصیت سے کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی میں انہیں برا آدمی سمجھتی ہوں اور میں کسی کو بھی برا نہیں سمجھتی۔
مریم نفیس جبار نے کہا کہ اُن کے کچھ خیالات میرے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ خلیل الرحمان قمر عورتوں کے حقوق میں بارے میں اچھے خیالات نہیں رکھتے۔

Recent Posts

جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جامعہ لورالائی کے طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا ہے ،طلبا کے مطابق یونیورسٹی…

2 hours ago

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

3 hours ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

3 hours ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

3 hours ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

3 hours ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

4 hours ago