کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی اور مدینہ کی ریاست سے متعلق خدوخال پر بات کی . مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے حوالے سے گورنر سندھ نے بتایا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کا وعدہ کسی اور نے کیا، عمل کا موقع مجھے مل رہا ہے .
گورنر سندھ نے بتایا کہ مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کا مقصد مدینہ کی ریاست کے نفاذ کی کوشش ہے .
انہوں نے کہا کہ میں نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست کا مسودہ بنانے کی درخواست کی ہے . گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پہلے فیز میں سندھ میں نافذ کرنے کا ارادہ ہے .