عید سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عید سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، 13 میں کمی، 22 کی قیمتوں میں استحکام، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اضافہ ریکارڈ، ملک میں رواں ہفتے عید سے قبل مہنگائی کی شرح 0.96 فیصد اضافے سے 29.45 فیصد ہو گئی ہے.
حساس اعشاریوں کے انڈیکس کے تحت 51 اشیائے ضروریہ کے جائزے کے بعد رواں ہفتے 16اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 13 کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا.
گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر11.93فیصد ، مرغی 2.99 فیصد ، پیاز 1.30 فیصد ، بریڈ 1.03 فیصد ، بیف گوشت 0.75فیصد ، لہسن 0.70فیصد ، مٹن 0.41فیصد ، ٹوٹا چاول 0.14فیصد ، زنانہ سینڈل 12.52فیصد ، مردانہ سینڈل 8.70فیصد ، پیٹرول 3.45فیصد اور کپڑوں کی قیمت میں 2.23فیصد اضافہ ہوا ہے، جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ا ن میں کیلے 3.57فیصد ، گندم کا آٹا 2.68فیصد ، انڈے 1.89فیصد ، گڑ 0.63فیصد ، چینی 0.41فیصد ، سرسوں کا تیل 0.26فیصد ، دال مسور 0.25فیصد ، آلو 0.23فیصد ، ایل پی جی کی قیمت میں 1.89فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 1.18فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔