کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 9 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے، بالائی اور وسطی علاقوں میں دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 9 اپریل کے دوران کراچی میں بھی درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔