کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس (آج) ہفتہ کو طلب کرلیا . ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے آج ہونیوالے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا .

اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی .
نجکاری پروگرام کی موجودہ صورتحال کاجائزہ ایجنڈے میں شامل، اجلاس میں نجکاری کے جاری پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا .
ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پرکام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں