وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے . وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کمرشل فلائٹ سے سعودی عرب جائیں گے .

وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالیں کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے .
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبویؐ میں نماز ادا کریں گے . وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے . وزیراعظم سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے .
وزیراعظم کے وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں . وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان دورے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں