پاکستان

وزیرِ داخلہ کی چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کی ہدایت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے فول پروف اقدامات کی ہدایت کر دی۔محسن نقوی کی زیرِ صدارت چینی شہریوں کے سیکیورٹی انتظامات پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمے داری ہے، چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا، شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ خبریں