اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے فول پروف اقدامات کی ہدایت کر دی . محسن نقوی کی زیرِ صدارت چینی شہریوں کے سیکیورٹی انتظامات پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسران نے شرکت کی .
اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا . محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمے داری ہے، چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے .
انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا، شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے .