سائبر کرائم سرکل ایف آئی اے کی جانب سے چھاپا مار کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزمان میں شبیر احمد، غلام عباس اور آصف علی شامل ہیں، جو سادہ لوح شہریوں کے سیلیکون تھمب (انگوٹھوں) کا استعمال کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تک غیر قانونی رسائی حاصل کرتے تھے . ملزمان شہریوں کے فنڈز کو غیر قانونی انگوٹھوں کا استعمال کرتے ہوئے خورد برد کرتے تھے اور سادہ لوح شہریوں کے بینظیر فنڈز کی مد میں لاکھوں روپے کے فنڈز کی خورد برد کر چکے تھے . چھاپے کے دوران ملزمان سے 3 بی وی ایس ڈیوائسزز اور 5 موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں . ملزمان کے قبضے سے 44 شناختی کارڈز، سیلیکون تھمز اور کیش نکلوانے کی متعدد سلپس بھی برآمد کرلی گئیں . ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے . ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)سیلیکون انگوٹھوں سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خورد برد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا .
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدر آباد نے بڑی کارروائی کرتے لوئے فنڈز میں خورد برد کرنے والے 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں