صبا فیصل کا مریم نواز اور ان کی والدہ کے کپڑے سلائی کرنے کا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کیا کرتی تھیں۔
حال ہی میں صبا فیصل نے میزبان نادیہ خان اور اعجاز اسلم کے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اسی ٹرانسمیشن کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں پہلے اعجاز اسلم صبا فیصل سے سوال کرتے ہیں کیا کہ کیا آپ نے کبھی بزنس کیا ہے؟
جس پر صبا فیصل نے جواب دیا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کپڑوں کا کاروبار کرتی تھیں، اداکارہ نے کہا کہ ان کی کپڑوں کی فیکٹری تھی جہاں وہ مریم نواز اور ان کی والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ کراچی شفٹ ہونے لگیں تو انہیں مجبوراً اپنا بزنس بند کرنا پڑا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے یہ بزنس بند کرنے سے پہلے 6 ماہ سوچا، استخارے کیے، اللہ سے رجوع کیا کہ ایسا نہ ہو کہ انہیں بعد میں پچھتانہ پڑے کہ وہ اپنا کاروبار بند کررہی ہیں۔
صبا فیصل نے کہا کہ 6 ماہ اچھی طرح سوچنے کے بعد انہوں نے اپنا بزنس بند کردیا اور آج انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے اور انہوں نے ’کبھی اس بزنس کو مڑ کر بھی نہیں دیکھا‘۔