ججز کو بھیجے گئے خطوط میں کون سا مواد تھا؟ فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی


لاہور(قدرت روزنامہ) ججز کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خطوط میں برآمد ہونے والے مواد سے متعلق رپورٹ سامنے آ گئی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق بیسلس انتھراسس زمین سے پیدا ہونےو الا ایک بیکٹیریا ہے۔ بیسلس انتھراسس عمومی طور پر جانوروں میں پائی جاتی ہے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط سے ججز کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی اور تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دےکرعدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ خطوط میں ویلکم ٹو بیسلس انتھراسس تحریر کیا گیا ، ویلکم ٹو بیسلس انتھراسس کے الفاظ ججز کو دھمکانے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔
واقعے کا مقدمہ سکیورٹی انچارج ہائی کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ اسلام آباد جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے مماثلت کے پہلوؤں پر اہم شواہد حاصل کیے ۔ جلد خطوط ارسال کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرلی جائے گی ۔