کراچی میں آج سے گرمی بڑھے گی
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 9 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جبکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
اسلام آباد، خیبر پختون خوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر شہروں میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔