کراچی میں آج سے گرمی بڑھے گی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے . محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 9 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے .


سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جبکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے .
اسلام آباد، خیبر پختون خوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر شہروں میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے . گزشتہ روز کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں