گورنر ہاؤس سے ریاست مدینہ کے اصولوں کے نفاذ کی شروعات کی ہے: کامران ٹیسوری


کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس سے ریاستِ مدینہ کے اصولوں کے نفاذ کی شروعات کی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اور مقامات میں تکیمل قرآن کی محافل میں شرکت کی۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش پر 27 ویں سحری میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ خرابیوں کو کنٹرول کرنے میں یہ ریاست مدینہ کے اصول معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کی بڑی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔