محکمہ تعلیم بلوچستان کے فیلڈ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (اسکولز) بلوچستان اختر محمد کھیتران نے تمام فیلڈ افسران کو اسکولوں کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ یقینی بنانے کے لیے مراسلہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تمام فیلڈافسران روزانہ کی بنیاد پر اسکول مانیٹرنگ رپورٹ کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے وزٹ کے دوران اسکول کی تصاویر اور اسکول لاگ ب±ک کی تصاویر بھی انہیں لازمی بھیجیں۔