ذرائع نے بتایاکہ ای سی سی نے سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دی اور پاسکو، صوبہ سندھ اوربلوچستان کیلئے گندم کی خریداری کے اہداف مقرر کیے ہیں . ذرائع کے مطابق ای سی سی نے گندم خریداری کیلئے کیش کریڈٹ لمٹ کی بھی منظوری دی جبکہ گندم کی خریداری کیلئے 274 ارب روپے کیش کی منظوری بھی دی گئی، رقم بینکوں سے گندم کی خریداری اور اسٹاک کیلئے لی جائے گی . ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئے 24 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خریدی جائے گی جبکہ پاسکو کیلئے گندم کی خریداری کیلئے169 ارب روپے کے کیش کی منظوری بھی دی گئی . دستاویز کے مطابق بلوچستان 5.7 ارب روپے سے 50 ہزار ٹن گندم خریدے گا . ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا، تاحال اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا اور یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ای سی سی کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دے دی . وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی سمری منظور کرلی گئی .
متعلقہ خبریں