جامعہ بلوچستان میں اختیارات کا ناجائز استعمال، اینٹی کرپشن کا وائس چانسلر کو مراسلہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کی جانب سے جامعہ بلوچستان میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن ،گرانٹ میں خورد برد اور ماورائے قانون تعیناتیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وائس چانسلر کے نام مراسلہ لکھا گیا ہے مراسلہ میں جامعہ بلوچستان میں 2018 سے 2024 تک مشتہر کی گئی اسامیوں ، 2018 سے 2019 کے درمیان کی جانے والی تقرریوں تفصیل ،تقرریوں کی انتظامی منظوری کا ریکارڈ اور وجوہات مانگی گئی ہیں ، مراسلے میں تقرریوں کے لئے پالیسی ، قوانین اورگائیڈ لائنز کا بھی پوچھا گیا ہے ، اس کےساتھ ساتھ مراسلے میں 2018 سے 2024 تک کی گرانٹ ،ادائیگیوں ، اخراجات ، واﺅچر اور رسیدوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ، مراسلے میں جامعہ بلوچستان کے بجٹ ، استعمال ، ریونیو ذرائع ،2018 سے 2019 کے درمیان ترقیاتی بجٹ اور اسکے استعمال کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔