بلوچستان کابینہ عید سے قبل تشکیل دی جائے گی، ذرائع
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی آج پاکستان پہنچیںگے، امکان ہے کہ نئی صوبائی کابینہ عید سے قبل تشکیل دی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی بیرون ملک سے واپسی پر آج پاکستان پہنچیںگے جہاں وہ اسلام آباد سے پھر کوئٹہ پہنچیںگے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی کابینہ کی تشکیل ہوپائے گی۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ عید سے قبل نئی کابینہ تشکیل دی جائے۔