بلوچستان میں لاپتہ افراد کی تعداد 100بھی نہیں لیکن شور زیادہ ہے، عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی وسابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اچھے انسان ہیں، لیکن پی ٹی آئی میں ٹیم ورک نہیں۔بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اچھے انسان ہیں، لیکن پی ٹی آئی میں ٹیم ورک نہیں۔ خان صاحب نے مجھے کہا میں کوئٹہ آرہا ہوں، آپ نے شامل ہونا ہے،اس میں کچھ شک نہیں بلوچستان کو سب سے ذیادہ فنڈز عمران خان نے دیے ہیں ان خیلات کا اظہار سابق وزیراعلی بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو نے( نجی ٹی وی ) کوخصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے متعلق سابق وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ نون کی جانب سے بھی مریم نواز،شہبازشریف نے بھی افرز کیں لیکن زرداری صاحب سیاسی بصیرت اورعزت دینے والے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ این ایف سی کے تحت ملنے والے فنڈز صوبے کے لئے ناکافی ہیں، عوام کی ضروریات پوری نہیں ہوتیں ۔امید ہے سرفراز بگٹی مسائل حل کریں گے۔ سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی اصل تعداد100 کے قریب بھی نہیں لیکن شور ذیادہ ہے۔ عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد اتنے نہیں جتنے بتائے جاتے ہیں، لاپتہ افراد کی تعداد 100 کے قریب ہے ،لیکن شور ذیادہ ہے۔ لاپتہ افراد کے لیے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز کے نام سے بورڈ بنایاتھا، چیک کیا تو لاپتہ افراد کی اصل تعداد 100 کے قریب بھی نہیں تھی۔ لوگ یہاں دھرنا دیتے ہیں ، بہت سے لاپتہ افراد پہاڑوں پر لڑتے مرے اور کچھ ملک سے باہر ہیں، لاپتہ افراد کی فیملیز یہاں بیٹھی تھیں اور6 لوگ ایران میں مارے گئے اور کچھ اپس کی قبائلی لڑائیوں کی وجہ سے مارے گئے۔عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ کچھ لوگ مسنگ ضرور ہوں گے لیکن اداروں پر الزام لگانا درست نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر باغیوں میں اتنی سکت نہیں وہ بڑے طاقتور ادارے سے لڑسکیں لیکن ان باغیوں کی وجہ سے بلوچستان 2 سو سال پیچھے چلا گیا ہے۔سابق وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ لوگوں کی ضرورتیں پوری نہ کرسکنے کی وجہ سے بلوچستان میں ہر2یا ڈیڑھ سال بعد عدم اعتماد اور تبدیلی سامنے آجاتی ہے۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ آدھے ملک کی سیکیورٹی بھی ہمارے گلے ہے، این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز کا بڑا حصہ سیکیورٹی پر لگ جاتا ہے۔سرفراز بگٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی تجربہ کار ہے امید ہے معاملات چلالے گا اور میرا دوست ہے اسلیے اسے سپورٹ بھی کروں گا۔