طلاق سے 10 سال پہلے تک شوہر سے الگ رہی ۔۔ بشریٰ انصاری نے بڑی عمر میں دوسری شادی کس سے کی؟ اداکارہ نے کئی سال بعد راز سے پردہ اٹھا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشریٰ انصاری ماں بیگم کا کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔ جس میں یہ ایک غصے والی چالاک ساس کا کردار کر رہی ہیں، لیکن مرتسم کے ہاتھوں مجبور ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں جہاں ڈرامے کے متعلق باتیں کیں وہیں اپنی نجی زندگی کے بارے میں کئی بڑے انکشافات کیے جو شاید پہلی مرتبہ کھل کر واضح ہوئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے 36 سال بعد طلاق کا ہونا کسی کے لئے بھی آسان نہیں ہوتا، ایسا نہیں ہے کہ یہ سب اچانک ہوا۔ میں اپنے پہلے شوہر اقبال انصاری کو طلاق دینے سے پہلے 10 سال تک الگ رہی لیکن لوگوں کو بھی اس کا علم نہیں ہوا۔ ہماری زندگی میں بھی عام لوگوں کی طرح مسائل تھے جس کا جاننا ہر ایک کے لئے ضروری نہیں، ہم نے اپنے بچوں کی خاطر ساتھ رہ کر اور الگ رہ کر بھی کوشش کی کہ شادی قائم رہے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
پہلے شوہر کی تعریف:
سابقہ شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شادی کے بعد مجھے کام کرنے سے کبھی نہیں روکا بلکہ انہوں نے مجھے کام سکھایا، انہوں نے کئی ڈرامہ نگاروں کو بنایا انہیں کام سکھایا، میں نے بھی کہیں نہ کہیں ان سے ہی ڈرامہ لکھنا سیکھا لیکن باحیثیت میاں بیوی ہم ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تھے۔بچوں کی وجہ سے آج بھی اپنے سابق شوہر سے رابطے میں ہوں۔
دوسری شادی:
دوسری شادی کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ: مقدّر اللہ کی مرضی سے کام کر رہا ہوتا ہے، ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ کسی کا زندگی میں آنے اور جانے کا کیا مقصد ہے۔زندگی میں محبت کا دوسرا موقع اتفاق سے ملا، لیکن ہر کسی کی زندگی میں یہ دوسرا موقع آئے، یہ ضروری نہیں۔ اس عمر میں دوسری محبت یا دوسری شادی کو معاشرے کی جانب سے قبول نہیں کیا جاتا، بعض اوقات آپ کے اپنے گھر والے بھی اسے قبول نہیں کرتے لیکن مجھے کم از کم ایسے کسی رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
دوسری شادی کس سے کی؟
اس انٹرویو میں بشریٰ نے جہاں دوسری شادی کا اعتراف کیا وہیں اس بات کو سات پردوں میں رکھا کہ انہوں نے کب اور کس شخص نے دوسری شادی کی۔ واضح رہے کہ کچھ سال قبل ڈرامہ ساز اقبال حسین کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی تاہم بعدازاں ڈرامہ نگار اقبال حسین نے اداکارہ سے دوسری شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔
بشریٰ انصاری کی پہلی شادی کب ہوئی تھی؟
1978 میں بشریٰ انصاری کی پہلی شادی اقبال انصاری کے ساتھ ہوئی تھی جو 36 برس بعد آپسی اختلافات کے باعث طلاق کی صورت میں ختم ہوئی۔