مسلم ممالک کا بائیکاٹ.. میک ڈونلڈز نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کیا فیصلہ کرلیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں مشہور امریکی فوڈ چین نے بالآخر مسلم ممالک کے اتحاد کے آگے گھٹنے ٹیک دیے.
ہم بات کر رہے میک ڈونلڈز کی جس نے مسلمان ممالک میں بائیکاٹ کے بعد اسرائیل میں اپنے تمام فرینچائز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.
اپنے منفرد ذائقے سے شہرت حاصل کرنے والی فوڈ چین میک ڈونلڈز کو گزشتہ برس اکتوبر سے بائیکاٹ کا سامنا ہے.
اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے شروع ہوتے ہی ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا کھلانے پر میک ڈونلڈز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا.
بالخصوص کویت، ملائشیا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک نے میک ڈونلڈز کا بھرپور بائیکاٹ کیا.
میک ڈونلڈز کے چیف ایگزیکٹو کیمپز نسکی کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 سالوں میں میک ڈونلڈز پہلی بار اپنا ہدف مکمل نہیں کرسکا ہے.
جس کے بعد ادارہ اسرائیل میں میک ڈونلڈز کی فرینچائز الونیال کے تحت چلنے والے 225 ریسٹورنٹس واپس خرید رہا ہے.
کیمپنزسکی کا کہنا ہے کہ جب تک جنگ جاری ہے ہم مسلمان ممالک میں اپنے برانڈ کی بہتری کی توقع نہیں کرسکتے.
امید ہے اسرائیل سے کاروبار واپس لینے کے بعد ہم مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر اپنی ساکھ بحال کر سکیں گے.