لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوار میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگراہم شعبے شامل ہیں۔ جنوری 2024 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس کی شرح 132.43 فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال دسمبر میں 132.39 تھی۔