آئی ایم ایف صنعتوں کو پاور ٹیرف میں ریلیف دینے کی حمایت کرے


کراچی(قدرت روزنامہ) صنعتوں کو ریلیف دینے کیلیے کراس سبسڈی میتھڈ کو ختم کرنا ہوگا، اس سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ملک میں غربت و بیروزگاری میں کمی آئے گی۔ آئی ایم ایف کو صنعتی کیلیے پاور ٹیرف کو کم کرنے کی حمایت کرنی ہوگی، ورنہ برسوں سے مالی پریشانیوں کا شکار نچلے طبقے کی مایوسی بڑھے گی۔
یاد رہے کہ نگران وزیرتوانائی کی جانب سے کراس سبسڈی میتھڈ کو ختم کرنے کی بات کی گئی تھی، لیکن آئی ایم ایف نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو غریبوں کیلیے خطرناک قرار دیا تھا، جبکہ یہی آئی ایم ایف، بلند شرح سود، پیٹرولیم لیوی اور دیگر طریقوں سے عوام پر بوجھ ڈالنے کی حمایت کرتا ہے۔
کراس سبسڈی ختم کرنے سے گیس کے ضیاع کو قابو کرنے میں مدد ملے گی، مہنگی گیس ہونے کی وجہ سے عوام گیس کا فضول استعمال ترک کردیں گے، جبکہ عوام پر پڑنے والے بوجھ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
دوسرا صنعتوں کو سستی گیس فراہمی سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، جو غربت میں کمی کا باعث بنیں گے، صنعتیں علاقائی اور عالمی سطح پر مسابقت کرنے کے قابل ہوسکیں گی، جس سے صنعتی سرگرمیاں تیز ہوں گی، صنعتیں ٹیکسوں کی صورت میں حکومت کو مالیات فراہم کریں گی، جس سے ڈالر کے ذخائر کو تقویت ملے گی۔
اس طرح گردشی قرضہ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی، صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے پاور پلانٹس کی مکمل یوٹیلائزیشن ممکن ہوسکے گی، جس سے کیپیسیٹی چارجز کم ہونگے، مہنگائی کم ہوگی اور سوشواکنامک ڈیولپمنٹ میں بہتری آئے گی۔

Recent Posts

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی…

1 min ago

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

10 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

12 mins ago

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول…

20 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ذمے قرضوں پر…

21 mins ago

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

1 hour ago