ٹک ٹاک بناتے نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر کر جاں بحق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ٹک ٹاک کا شوق نوجوان کی جان لے گیا، نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تعلق رکھنے والا نوجوان اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کی پہلی منزل پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک اپنا توازن کھونے پر نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔
نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت مسیح اللہ کے نام سے ہوئی جو اپنی فیملی کے ساتھ فیصل مسجد آیا ہوا تھا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل کی حفاظتی دیوار پر چڑھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے نیچے گرا، نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔