پنجاب سے اغوا خاتون 10 سال بعد 3 بچوں سمیت نواب شاہ سے بازیاب، ملزم گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب سے اغوا ہونے والی خاتون کو 10 سال بعد 3 بچوں سمیت سندھ کے ضلع نواب شاہ سے بازیاب اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
خاتون کو 10سال قبل پنجاب سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ قاضی احمد کے رہائشی ملزم نے خاتون کو اغوا کاروں سے خریدا تھا۔
قاضی احمد پولیس کا کہنا تھا کہ مغوی خاتون کے 10سال میں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی۔