فیصلے انصاف کی بنیاد پر کیے، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے تمام فیصلے انصاف اور قانون کی بنیاد پر کیے, دنیا اور اس کے بعد آنے والی زندگی میں خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہائی کورٹ میں منعقد ہوا، اس دوران ریفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ابرہیم خان نے کہا کہ میں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، 31 سال تک اس شعبے سے وابستہ رہا، میں نے ہمشیہ کوشش کی کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی اور آسان بناؤں.
چیف جسٹس ابراہیم خان نے کہا کہ ہر کیس میں ایک کہانی ہوتی ہے اور میں نے ہمیشہ تمام فیصلے میرٹ پر کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہزاروں کیسز میں فیصلہ جاری کیے، شہدا آرمی پبلک اسکول واقع کی تحقیقات میں دن رات کام کیا، فیملی کیس میں ہزاروں کیسز سنے اور فیصلے جاری کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دوران ملازمت صرف بیماری کی وجہ سے 4 بار غیر حاضر رہا ہوں، ایک ہزار سے زائد پشاور کے احاطے سے باہر سیاسی کیسز آئے جسے سنا اور فیصلہ جاری کیا۔
جسٹس ابراہیم خان نے کہا کہ میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، ،میں نے تمام فیصلے انصاف اور قانون کی بنیاد پر کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آنے والے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
بعد ازاں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ابراہیم خان کی عدلیہ کے لیے بہت قربانیاں ہیں، ابراہیم خان نے ہمشیہ قانون اور آئین کے تناظر میں فیصلہ کیے، تمام ججز کے لیے ایک اعزاز تھا کہ چیف جسٹس ابراہیم خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس ابراہیم خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آج خوشی اور افسوس کا موقع ہے کہ جسٹس ابراہیم خان ریٹائر ہو رہے ہیں، ہم چیف جسٹس ابراہیم خان کی صحت ،خوشحالی اور بہترین زندگی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

Recent Posts

10 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کی بڑی کارروائی، تخریب کاری جیسے…

10 mins ago

مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان…

19 mins ago

ایران نے پیٹرول کی یومیہ پیدوار میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

تہران(قدرت روزنامہ)ایران نے پیٹرول کی یومیہ پیداوار کو 4 لاکھ بیرل کے اضافے سے یومیہ…

21 mins ago

ہری پور اسکول میں آتشزدگی، 1400 سے زائد بچیوں کو ریسکیو کرلیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہری پور تحصیل غازی میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سری کوٹ میں…

22 mins ago

ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں،آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کا انجری میں ریکوری کے بعد بیان

کینبرا(قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ ریکوری…

30 mins ago

اسلام آباد کی ٹریل 5 پر لاپتا نوجوان کی لاش مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کی ہائیکنگ ٹریل 5 پر گزشتہ 2…

33 mins ago