مسلح گارڈز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس محمد ہا شم خان کا کڑ اور جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لا نگو پر مشتمل بنچ نے صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں ون ویلنگ،پتنگ با زی،مسلح گارڈز و دیگر سے متعلق دائر آ ئینی درخواست کی سما عت کی۔سما عت کے دوران پو لیس کی جا نب سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشن کوئٹہ اسد خان ناصر و دیگر حکام،ضلعی انتظا میہ کے حکام،بلو چستان ہا ئی کورٹ با ر ایسو سی ایشن کے صدر با سط شاہ ایڈووکیٹ ودیگر پیش ہو ئے۔ سما عت شروع ہو ئی تو درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے بنچ کو بتا یا کہ پو لیس اور انتظا میہ کی کو ششوں کے نتیجے میں جمعہ اور اتوار کے دنوں میں ون ویلنگ کا سلسلہ رک چکا ہے جو خوش آ ئند ہے۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے ون ویلنگ، کالے شیشوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، ہوائی فائرنگ، نجی گارڈز، جاری کئے گئے راہداری، غیر قانونی گاڑیوں، رکشوں، پتنگ بازی اور اراضیات پر قبضے سے متعلق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشن کوئٹہ اسد خان ناصر، پی ایس پی کیپٹن (ر) شیر علی کے دستخطوں سے جاری کئے گئے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ یکم جنوری 2021سے 23ستمبر 2021تک ون ویلنگ کے الزام میں 29افراد کو حراست میں لے کر 6مقدمات دائر کئے گئے جن میں سے ایک کا چالان عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے،12جولائی 2021سے 23ستمبر 2021تک ون ویلنگ کرنے والے 29ملزمان کے خلاف 6مقدمات درج کئے گئے۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف یکم جنوری 2021سے 23ستمبر تک بھر پور کارروائی عمل میں لائی گئی اور 9ہزار 2سو 83گاڑیوں کے نمبر پلیٹس اتارے گئے جن میں سے 153سرکاری گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ 96ہزار 8سو 22چالان کر کے 5کروڑ59لاکھ، 6ہزار 5سو 50روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے، 4سو 57گاڑیوں، 5سو 45رکشوں اور 9سو 68موٹرسائیکلوں کو بند کیا گیا۔12جولائی 2021سے 23ستمبر 2021تک 911گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتارے گئے جبکہ 26ہزار 63چالان کرکے 2کروڑ 70لاکھ 58ہزار 9سو 50روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔113گاڑیوں، 179رکشوں اور 2سو 89موٹرسائیکلوں کو بند کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غیر نمونہ نمبر پلیٹس فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی اوریکم جنوری 2021سے 23ستمبر 2021تک 16مقدمات درج کرکے 22 نا مزد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف یکم جنوری 2021سے 23ستمبر 2021تک ایک سو 19مقدمات درج کئے گئے جن میں 127افراد کو نامزد کیا گیا ہے، نامزد ملزمان میں سے 115کو گرفتار کرکے 90عدد پستول، 10عدد رائفلز، 5عدد کلاشنکوف ودیگر برآمد کرلئے گئے۔ 12جولائی 2021سے 23ستمبر تک 71مقدمات درج کئے گئے جن میں 71افراد کو نامزد کیا گیا تھا نامزد ملزمان میں سے 67کو گرفتار کرکے 60عدد پستول، 5عدد رائفلیں اور 2کلاشنکوف برآمد کئے گئے ہیں۔ جمع کئے گئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی یکم جنوری سے 23ستمبر تک بھر پور کارروائی عمل میں لائی گئی اور 8ہزار 5سو 52گاڑیوں کے شیشوں پر لگے کالے گلاس پیپر کو اتار کر گاڑیوں کے مالکان سے 73لاکھ 91ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے، 12جولائی 2021سے 23ستمبر تک 2ہزار 6سو 57گاڑیوں کے شیشوں سے کالا گلاس پیپر اتارا گیا اور اور 38لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ شیشوں پر لگائے جانے والے کالے گلاس پیپر بیچنے والوں کے خلاف 11مقدمات درج کئے گئے جن میں 12افراد نامزد ہیں اور 12افراد کو ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ 12جولائی سے 23ستمبر تک ایک مقدمہ درج کیا گیا اور ایک ہی ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021سے 23ستمبر 2021تک زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایک سو 22مقدمات درج کئے گئے جن میں 2سو 78افراد نامزد ہیں، مذکورہ ملزمان میں سے 2سو 32کو حراست میں لے لیا گیا ہے، 12جولائی 2021سے 23ستمبر 2021تک 52مقدمات درج ہوئے اور ان میں نامزد 92ملزمان میں سے 75کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسداد گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 32افراد کے خلاف 22مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021سے 23ستمبر 2021تک ایک سو 91غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، 12جولائی 2021سے 23ستمبر 2021تک غیر قانونی 16رکشوں کو بند کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف یکم جنوری 2021سے 23ستمبر 2021تک ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے ایک سو 71جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے 4سو 48گاڑیوں کو بندکیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے ایک سو 61جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک سو 46گاڑیاں کسٹم حکام کے حوالے کردی گئی ہیں، 12جولائی 2021سے 23ستمبر 2021تک ڈسٹرکٹ پولیس نے 83گاڑیاں پکڑی جن میں سے73کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی کارروائی میں ایک سو 5گاڑیاں بند کی گئی جن میں سے 12کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیمپرڈ ویکلز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور یکم جنوری 2021سے 23ستمبر 2021تک 12مقدمات درج کئے گئے جن میں 13افراد نامزد ہیں نامزد ملزمان میں سے 5کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 12جولائی 2021سے 23ستمبر 2021تک 2گاڑیاں تحویل میں لے کر 2ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑیاں بند کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، یکم جنوری 2021سے 23ستمبر 2021تک 55 ملزمان کے خلاف 53مقدمات درج کئے گئے اور تمام ملزمان کو حراست میں لیا گیا، 15سو 32کیمیکل دھاگہ اور مانجا بھی برآمد کیا گیا۔ 12جولائی 2021سے 23ستمبر 2021تک 30ملزمان کے خلاف 29مقدمات درج کئے گئے اور 3ہزار 2سو 29پتنگیں اور 7سو 17کیمیکل ڈور برآمد کئے گئے۔ سماعت کے دوران بینچ کے ججز نے پولیس اور انتظامیہ کے حکام کی توجہ شہر میں مسلح گارڈز کی مبذول کراتے ہوئے کہاکہ اب بھی شہر کے مختلف حصوں میں مسلح گارڈز نظر آتے ہیں، مسلح گارڈز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، بعد ازاں آئینی درخواست کی سماعت ملتوی کردی گء

Recent Posts

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

4 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

7 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

19 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

36 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

43 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

1 hour ago