سندھ حکومت کا عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا . وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتے) تک عید کی تعطیلات کی منظوری دے دی .

9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی ورنہ 11 اپریل کو عیدالفطر ہوگی . شوال کے چاند کی پیدائش آج(پیر)رات 11بجکر21 منٹ پر ہوگی . محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند(شوال)کی پیدائش آج رات 8 اپریل کو 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی،9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی . غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ لگ بھگ 50 منٹ سے زائد ہوگا، 9 اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں،ملک کے جنوبی علاقوں میں اس دن مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں