عثمان خان پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہیں، چیئرمین پی سی بی


لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ عثمان خان پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہیں اور وہ کھیلیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انشاءاللہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگی، قومی ٹیم کے لیے کوچز 15 اپریل تک فائنل کر لیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہی ہوگی جس کی ہم میزبانی کریں گے جبکہ بھارت کی ایونٹ میں شرکت کا سوال قبل از وقت ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں نے آتے ہی فیصلہ کیا تھا کہ کلب سطح پر کرکٹ کو فروغ دیں گے، میرے لیے کلب سے لے کر قومی سطح تک تمام کھلاڑی اہم ہیں، قومی سطح پر6 سے 7 ہزار میچز کروائیں گے، انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹ سے 15 باصلاحیت کھلاڑی منتخب کیے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اماراتی کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ٹاپ آرڈر بیٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔