شہباز شریف، مریم اور حمزہ نے بیت اللہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے عمرے کے دوران مکہ مکرمہ میں بیت اللہ کے اندرونی حصے میں جانے کی سعادت حاصل کرلی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ کچھ دیر میں مکہ مکرمہ سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف کے ہمراہ مریم نواز، اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، خواجہ محمد آصف اور حمزہ شہباز نے بھی سعادت حاصل کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مغرب کی نماز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ادا کی۔ وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد کی دعوتِ افطار میں شرکت بھی کی۔سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا تھا جہاں الصفا پیلس آمد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

4 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

4 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

5 hours ago