عمران عباس کا مداحوں کو تحفہ، اپنی آواز میں ’قصیدہ بردہ شریف‘ پیش کردیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں معروف نعتیہ کلام قصیدہ بردہ شریف پیش کردیا۔ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔
عمران عباس نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب جو سب سے قیمتی تحفہ وہ اپنے مداحوں کو پیش کرسکتے ہیں وہ یہ قصیدہ ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)


اداکار نے ساتھ ہی مداحوں کو مکمل ویڈیو کا لنک بھی فراہم کیا تاکہ وہ اسے سن سکیں۔
عمران عباس کے نعتیہ کلام کو مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور اس پر مسرت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔