آئمہ بیگ کا عیدالفطر کے موقع پر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عید الفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں گلوکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کا نیا گانا ’لانگ ٹائم‘ 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

آئمہ بیگ نے لکھا کہ نیا گانا کافی عرصہ قبل تیار ہوگیا تھا لیکن اسے اب عید الفطر کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے خیال میں ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس گانے سے جڑ سکتا ہے اور لوگوں کو یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔