ممبئی(قدرت روزنامہ)بلاک بسٹر ویب سیریر ’مرزا پور‘ کے شائقین کیلئے بری خبر آگئی، اداکار دیویندو شرما ’منا بھیا‘ نئی سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے . ایک تازہ انٹرویو میں دیویندو شرما نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیسرے سیزن میں اپنا کردار دوبارہ نہیں کریں گے .
اداکار کا کہنا تھا کہ ویب سیریز کے منفی کردار نے ان کی شخصیت پر بہت برا اثر ڈالا ہے جو اکثر ان کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے .
’مرزا پور 3‘ کا پہلا ٹیزر 19 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس ویب سیریز میں علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور شویتا ترپاٹھی شامل ہیں .