گورنر سندھ کا فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کو راشن و عیدی دینے کا اعلان


کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عیدالفطر کے موقع پر گورنر ہاؤس میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کو راشن اور عیدی دینے کا اعلان کر دیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل سے رائیڈرز گورنر ہاؤس آئیں ان کی مدد کریں گے، راشن حاصل کرنے کے خواہشمند رائیڈرز 99201201 پر رابطہ کر کے رجسٹریشن کرائیں۔
کامران ٹیسوری کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ان رائیڈرز کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں۔