سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب آج ہوگا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا . نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیا .

وزیر داخلہ محسن نقوی ، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا .
پی ٹی آئی کے ارکان نے اجلاس شروع ہونے پر احتجاج کیا اور چوری کا سینیٹ الیکشن نامنظور کے نعرے لگائے . پی ٹی آئی کے علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے .
پاکستان تحریک انصاف نےکل سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان کر رکھا ہے . سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی آج ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں