رواں سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 4ارب ڈالر اضافہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں مالی سال کے دوران 4 ارب ڈالر سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکامجموعی حجم 9.335 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، 30 جون 2023 کوختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3.912 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.423 ارب ڈالرتھا۔ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر 4.044 ارب ڈالراضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 29 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرکاحجم 13.379ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8.040 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.339 ارب ڈالر ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

10 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں پیش آنے والے واقعے…

27 mins ago

پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو،…

47 mins ago

کراچی میں منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن گرفتار، آئس برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) ایس آئی یو پولیس نے جمشید روڈ پٹیل پاڑا فاطمہ بائی اسپتال کے…

55 mins ago

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

1 hour ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

2 hours ago