پی آئی اے پر پابندی سے متعلق یورپی سیفٹی ایجنسی کا اجلاس طلب


لاہور(قدرت روزنامہ)یورپی سیفٹی ایجنسی نے ایاسا کا سیفٹی رویوبورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کر لیا . یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کا سیفٹی رویوبورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کر لیا گیا جب کہ اجلاس میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا .


اجلاس میں یورپی سیفٹی ایجنسی کی سول ایوی ایشن (سی اے اے) اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی . یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہیں .
یورپی سیفٹی ایجنسی سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی کامیاب جانچ پڑتال کر چکی ہے . پی آئی اے نے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے تھے . جولائی 2020 سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی ہے . پی آئی اے کو2023 کے9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی .
پی آئی اے کی جنوری تا ستمبر 2023 کے9 ماہ کے حسابات کی آڈٹ رپورٹ چیف ایگزیکٹو افیسر کو پیش کر دی گئی . اس عرصہ میں پی آئی اے کی آمدنی172 ارب روپے سے بڑھ کر 186 ارب روپے رہی . یہ 2022ء کے اسی عرصے کے مقابلے 14 ارب زیادہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں