سرمایہ کاروں کی عید سے قبل عیدہو گئی ، سٹاک مارکیٹ سے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)سٹاک مارکیٹ میں کاروبار آج اپنی بلند ترین سطح پر ہے کیونکہ 100 انڈیکس پہلی بار 70 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 585 پوائنٹس کا اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 70 ہزار 205 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔کاروباری افراد کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیاجارہاہے ۔