سعودی عرب اس مرتبہ پاکستان کو کس طرح تیل دے گا؟ فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب ایک بارپھرمؤخرادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان سعودی عرب سے ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا معاہدہ کررہا ہے جو تکمیل کے قریب ہے، دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی، موجودہ حکومت قلت کے باعث گندم امپورٹ کر رہی ہے، گندم کی پیداوار27ارب کی ہوئی تواگلے سال30ارب پر لے کر جائیں گے۔ گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی، لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے شرح نمو میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

گندم اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے تیس سال میں کچھ نہیں کیا گیا، گندم اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسان کو کھاد پر سبسڈی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر سسٹم کو مستقل بنیادوں پر ‏سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا، اوسطا ماہانہ71 ہزار بار سائبر حملے کیے گئے، ہیکنگ کمیونٹی کے پاس جدید زیادہ ‏طاقتورٹولز ہیں، ایف بی آر سسٹم 3بار 0.0001 شرح سے متاثر ہوا، تیسرے فریق کی ‏مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے نیا پاکستان اسکیم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ملکی برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے ساڑھے 4 ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدی ہے۔

Recent Posts

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

11 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

22 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

24 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

36 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

54 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

1 hour ago