ماہ شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عید 10 اپریل کو ہوگی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ
) شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل ملک بھر میں عید ہوگی۔ عید الفطر کے چاند کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی عبدالخبیر آزاد نے کیا۔ عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک بھر سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی گئیں۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک ہوئے۔ کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کااجلاس بھی ہوا۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔