ثانیہ مرزا نے عید پر کس معروف پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا پہنا اور ہاتھ میں پہنی گھڑی کی قیمت کیاہے ؟ حیران کن انکشاف


حیدرآباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد پہلی عید منانے کے لیے پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے جبکہ ہاتھ میں انتہائی قیمتی رولیکس کی گھڑی بھی پہنی۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے رواں سال رمضان المبارک کی خاص تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور اب عیدالفطر کے موقع پر انہوں نے اپنے بیٹے اور والدین کیساتھ خصوصی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔مذکورہ تصاویر میں ثانیہ مرزا نے ہلکی سرمئی لمبی قمیض کے ساتھ سٹریٹ ٹراؤزر زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک سفید لباس میں ملبوس نظر آئے۔
یوں تو اس عید کی مناسبت سے ثانیہ مرزا کی فیملی کے تمام افراد نے دلکش جوڑے پہنے لیکن ثانیہ مرزا کا لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔دراصل ثانیہ مرزا نے عیدالفطر کے خاص موقع پر پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا جوڑا زیب تن کیا اور ایک الگ پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے نومی انصاری کو ٹیگ بھی کیا۔
ثانیہ مرزا نے اپنے انتہائی خوبصورت جوڑےکے ساتھ ’ رولیکس کی گھڑی پہنی جس کا ماڈل ’ رولیکس ڈیٹجسٹ 36 اویسٹر‘ ہے ، اس گھڑی کی قیمت تقریبا 37 لاکھ روپے پاکستانی ہے ۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کا یہ دلکش لُک بے حد پسند کیا جارہا ہے اور سب ان کے بہترین انتخاب کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے سال 2021 میں بھی عید کے تہوار پر نومی انصاری کا ہی جوڑا زیب تن کیا تھا جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا گیا تھا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago