(ن) لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، قائد مسلم لیگ ن
لاہور (قدرت روزنامہ)نوازشریف نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ جو وعدے کیے وہ مکمل کریں گے، (ن) لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی .
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شاہ کوٹ سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کو ٹیلی فون کرکے دوبارہ گنتی میں عوامی مینڈیٹ ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ (ن) لیگ عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی .
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ننکانہ اور شاہ کوٹ کی عوام کو سلام کرتا ہوں، ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کیے وہ مکمل کریں گے .
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے اور صوبے بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے، (ن) لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی .