پشین جلسے میں اپوزیشن کی پارلیمنٹ اور اداروں سے متعلق قرار داد


پارلیمنٹ کو خود مختار اور اداروں کی مداخلت سے پاک کرنے کا مطالبہ
پشین (قدرت روزنامہ)پشین جلسے میں اپوزیشن کی جانب سے قرار داد یں پیش کی گئیں۔ جس کے مطابق پارلیمنٹ کو خود مختار اور اداروں کی مداخلت سے پاک کیا جائے۔پشین میں اپوزیشن نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت پہلا جلسہ منعقد کیا ۔ جس سے عمر ایوب، محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
جلسے میں پیش کی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں فام 45 کے تحت انتخابی نتائج مرتب کرکے اعلان کیا جائے۔قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان کے تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔
اس کے علاوہ اپوزیشن جلسے میں پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ ملک کے تمام ادارے عوام کے منتخب کردہ پارلیمنٹ کے تابع ہوں۔