مارگلہ بائی پاس کے قریب بس الٹنے سے 20 مسافر زخمی، 5 کی حالت تشویشناک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مارگلہ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹیکسلا کے قریب مارگلہ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹنے سے 20 زخمی ہوئے ہیں ،جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کا تعلق قازقستان سے ہے، جو تبلیغ کےلیے آئے ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔