چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے . وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کی ہدایت کر دی ہے . انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی کم ہو گی . مریم نواز کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو روٹی کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے . دوسری جانب منڈیوں میں پنجاب کی گندم بھی آنا شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے مزید کمی متوقع ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کی ہدایت کر دی .
پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے کی کمی کے بعد 28سو سے کم ہو کر2300 روپے کا ہوگیا ہے .
متعلقہ خبریں