عوام کے لیے خوشخبری، آٹے کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کا امکان


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے کی کمی کے بعد 28سو سے کم ہو کر2300 روپے کا ہوگیا ہے۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی کم ہو گی۔مریم نواز کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو روٹی کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دوسری جانب منڈیوں میں پنجاب کی گندم بھی آنا شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے مزید کمی متوقع ہے۔

Recent Posts

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

3 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

9 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

11 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

16 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

24 mins ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

27 mins ago