جمعیت علماءاسلام نے 20 اپریل کو پشین میں جلسے کا اعلان کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق منعقد ہوا جس کے ایجنڈے میں 20اپریل اجتماع بعنوان عوامی اسمبلی بمقام پشین وجلوس زیر قیادت قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان زیر غور رہا،اجلاس میں ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی اور 20 اپریل کو پشین میں منعقدہ عوامی اسمبلی/جلسے میں شرکت اور قائد جمعیت وقائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کوجلوس کی صورت میں کوئٹہ سے پشین جلسے میں شرکت اور دیگر اھم امور کے حوالے سے آراءپیش کیں اورضلعی امیر نے موجودہ سیاسی خصوصاجماعتی صورتحال سے اراکین عاملہ کو تفصیل سے آگاہ کیا اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ بین الاقوامی اور قومی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ بعض قوتیں اور شخصیات جماعت کو دیوار سے لگانے اور جماعت کے کرداراور تشخص کو داغدار اور مجروح بنانے کےلئے سرگرم عمل ہیں، جمعیت علماءاسلام کے سرفروش اور نظریاتی کارکن جماعت کے خلاف ان مذموم سازشوں کو بے نقاب کرنے اور جماعت کو مزید ترقی اور قوت فراہم کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، یہ اکابرین اور مخلص کارکنوں کی جماعت ہے جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کی جماعت اور تمام کارکنان قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کے دست وبازو بن کر جماعت کے اعلیٰ مقاصد اور رضائے الہی کے حصول کےلئے عملی میدان میں بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے ہراول دستے کاکردار اداکریں گے اور جماعت کے دشمنوں اور جماعت کو بدنام کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے کر انکے عزائم کو ناکام بنا دیں گے، 20 اپریل کو سرزمین پشین پر منعقدہ عوامی اسمبلی اجتماع میں جمعیت ضلع کوئٹہ کے کارکن بھرپور انداز میں شرکت کرینگے اور اسی دن قائد جمعیت کو کوئٹہ سے بھرپور جلوس میں پشین جلسہ گاہ پہنچائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام ماتحت یونٹوں اور تحصیلوں کے ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ جلوس اور جلسے میں بھرپور شرکت کےلئے آج ہی سے جدوجہد کا آغاز کریں اور اس سلسلے میں ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے امراءونظماءعمومی اور ذمہ داران کا نمائندہ اجلاس عیدالفطر کے بعد 16 اپریل بروز منگل بوقت 3 بجے ظہر ضلعی دفتر واقع اینگل روڈ میں ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے بلایا ہے اور تمام ذمہ داران کو اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایات دی ہے، پشین جلسے اور جلوس کی حفاظت کے لئے ضلعی سالار سید سعداللہ آغا کی قیادت میں انصار الاسلام کے رضاکاروں کو ترتیب دی جائیگی۔