فصلی بٹیروں کی کوئی حیثیت نہیں، عوامی طاقت سے جعلی اسمبلیوں کو گرائیں گے، محمود خان اچکزئی

پشین(قدرت روزنامہ)پشین میں گرینڈ اپوزیشن کے جلسے سے تحریک تحفظ آئین کے صدر محموداچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالا دستی نہ ماننے والوں کو مردہ باد کہتے ہیں، تمام اقوام کو برابری کا حق دینا ہوگا . پاکستان تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے، آئین ملک کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، تمام سیاسی کارکن جان لیں کہ بلوچستان کے باسیوں کے سامنے فصلی بٹیروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے .

ہر سیاسی جماعت کے رہنما عہد کریں کہ وہ فصلی بٹیروں کو قبول نہ کریں، عمران خان کل جو بھی تھا مگر آج پارلیمنٹ کا مضبوط ترین امیدوار ہے، عوام کی طاقت سے جعلی اسمبلیوں کو گرا دیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سیمت تمام قبائل کو انکے وسائل پر اختیار دینا ہوگا تب پاکستان مضبوط ہوگا . عوام کے حقوق کا تحفظ کیا گیا تو ملک تا قیامت محفوظ رہے گا، خطے میں کسی وطن فروش کو برداشت نہیں کریں گے . . .

متعلقہ خبریں